0
Monday 6 May 2019 11:29

قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن 2 جولائی کو کرانیکا اعلان

قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن 2 جولائی کو کرانیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سابق فاٹا یعنی قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن 2 جولائی کو ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے سابق فاٹا کی صوبائی اسمبلی کی نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول جاری کر دیا۔ ‏اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 9 سے 11 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے۔ ‏نامزد امیدواروں کے ناموں کی فہرستیں 12 مئی کو جاری کی جائیں گی۔ ‏الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیل 22 مئی تک کی جاسکے گی اور ‏اپیلوں پر فیصلہ ٹریبونل 27 مئی تک کرے گا۔ ‏کمیشن کے مطابق امیدواروں کی حتمی فہرست 28 مئی کو جاری کی جائے گی، ‏کاغذات کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 18 مئی ہوگی۔
قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن 2 جولائی کو کرنے کا اعلان
‏الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 29 مئی ہوگی اور‏ امیدواروں کو انتخابی نشان 30 مئی کو الاٹ کیا جائے گا۔ ‏خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں ضم ہونے کے بعد یہ سابق فاٹا میں پہلا صوبائی انتخاب ہوگا۔ ‏انتخابات کیلئے تاریخ کے اعلان کے ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے سابق فاٹا میں سرکاری محکموں میں تقرریوں اور تبادلوں پر بھی پابندی لگا دی۔
خبر کا کوڈ : 792469
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش