QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کا مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

6 May 2019 12:07

نائب امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل کنیٹیر سرکار بڑے بڑے دعوے کرتی تھی، مگر اقتدار ملا تو اب عمران خان بھی سابق حکمرانوں کے نقش قدم پر ہی چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف صالح اور دیندار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے مہنگائی کیخلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل برداشت ہے، جماعت اسلامی مہنگائی کیخلاف احتجاج کرے گی۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ترقی کا پہیہ جام کر دیا، مہنگائی میں اضافہ حکومت کی نااہلی اور ناکامی کی انتہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے قبل کنیٹیر سرکار بڑے بڑے دعوے کرتی تھی، مگر اقتدار ملا تو اب عمران خان بھی سابق حکمرانوں کے نقش قدم پر ہی چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صرف صالح اور دیندار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 792492

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792492/جماعت-اسلامی-کا-مہنگائی-کیخلاف-ملک-بھر-میں-احتجاج-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org