QR CodeQR Code

تازه جھڑپوں کے دوران فلسطینی شہداء کی تعداد 31 ہو گئی

7 May 2019 14:27

فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے غاصب اسرائیلی جنگی جہازوں کے غزہ پر فضائی حملوں کے جواب میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیل پر 650 سے زائد راکٹ برسائے ہیں۔


اسلام ٹائمز - جمعے کے روز غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کی طرف سے غزہ میں فلسطینی مسلمانوں کے ایک پناہ گزین کیمپ پر بمباری کے بعد سے تاحال اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی مزاحمتی تحریکوں نے غاصب اسرائیلی جنگی جہازوں کے غزہ پر فضائی حملوں کے جواب میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران اسرائیل پر 650 سے زائد راکٹ برسائے ہیں جن کے نتیجے میں 4 غاصب صیہونی آبادکار ہلاک اور 41 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری طرف صیہونی میڈیا کے مطابق غاصب اسرائیلی افواج کے سربراہ "آویو کوخاوی" نے کہا ہے کہ سیز فائر ہو جانے کی صورت میں بھی اگر ضرورت پیش آئی تو ہم غزہ کی پٹی پر اپنے حملات جاری رکھیں گے۔


 


خبر کا کوڈ: 792763

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/792763/تازه-جھڑپوں-کے-دوران-فلسطینی-شہداء-کی-تعداد-31-ہو-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org