QR CodeQR Code

شیعہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے پُرامن دھرنا دینے والوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے، فاروق ستار

8 May 2019 22:47

اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاق کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی بازیابی یقینی بنانی چاہئے، پُرامن احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے گرفتاریاں کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر شیعہ جبری گمشدگان افراد کیلئے پُرامن احتجاجی دھرنے سے دھرنا کمیٹی کے اہم رکن حسن رضا سہیل سمیت 20 افراد کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں شیعہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے پُرامن دھرنا دینے والوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے، دھرنے سے شیعہ رہنما حسن رضا سہیل سمیت 20 نوجوانوں کی گرفتاری قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاق کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی بازیابی یقینی بنانی چاہیئے، پُرامن احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے گرفتاریاں کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 793076

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793076/شیعہ-لاپتہ-نوجوانوں-کی-بازیابی-کیلئے-پ-رامن-دھرنا-دینے-والوں-گرفتاریوں-پر-تشویش-ہے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org