0
Wednesday 8 May 2019 22:47

شیعہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے پُرامن دھرنا دینے والوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے، فاروق ستار

شیعہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے پُرامن دھرنا دینے والوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے، فاروق ستار
اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی رہائشگاہ کے باہر شیعہ جبری گمشدگان افراد کیلئے پُرامن احتجاجی دھرنے سے دھرنا کمیٹی کے اہم رکن حسن رضا سہیل سمیت 20 افراد کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں شیعہ لاپتہ نوجوانوں کی بازیابی کیلئے پُرامن دھرنا دینے والوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے، دھرنے سے شیعہ رہنما حسن رضا سہیل سمیت 20 نوجوانوں کی گرفتاری قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت اور وفاق کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے لاپتہ شیعہ نوجوانوں کی بازیابی یقینی بنانی چاہیئے، پُرامن احتجاج کو منتشر کرنے کیلئے گرفتاریاں کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 793076
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش