QR CodeQR Code

حکومت ہر شعبہ میں اپنی ناکامی کے ریکارڈ توڑتی چلی جا رہی ہے، محمد حسین محنتی

8 May 2019 23:04

اپنے مذمتی بیان میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، تو دوسری جانب اب لوگوں کی جان و مال بھی محفوظ نہیں ہے، جب عوام کے محافظ ہی محفوظ نہ ہوں، تو پھر عوام کو کیسے تحفظ ملے گا۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے داتا دربار دھماکے کی سخت مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت امن و امن کے قیام، دہشتگردی کے خاتمے اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ اپنے مذمتی بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ کچھ عرصے سے بلوچستان و فاٹا کے بعد اب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشتگردی کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں اپنی ناکامی کے ریکارڈ توڑتی چلی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، تو دوسری جانب اب لوگوں کی جان و مال بھی محفوظ نہیں ہے، جب عوام کے محافظ ہی محفوظ نہ ہوں، تو پھر عوام کو کیسے تحفظ ملے گا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 793081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793081/حکومت-ہر-شعبہ-میں-اپنی-ناکامی-کے-ریکارڈ-توڑتی-چلی-جا-رہی-ہے-محمد-حسین-محنتی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org