0
Wednesday 8 May 2019 23:04

حکومت ہر شعبہ میں اپنی ناکامی کے ریکارڈ توڑتی چلی جا رہی ہے، محمد حسین محنتی

حکومت ہر شعبہ میں اپنی ناکامی کے ریکارڈ توڑتی چلی جا رہی ہے، محمد حسین محنتی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی نے داتا دربار دھماکے کی سخت مذمت اور قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر دلی دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ حکومت امن و امن کے قیام، دہشتگردی کے خاتمے اور دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ اپنے مذمتی بیان میں محمد حسین محنتی نے کہا کہ کچھ عرصے سے بلوچستان و فاٹا کے بعد اب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشتگردی کا واقعہ اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ حکومت ہر شعبہ میں اپنی ناکامی کے ریکارڈ توڑتی چلی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، تو دوسری جانب اب لوگوں کی جان و مال بھی محفوظ نہیں ہے، جب عوام کے محافظ ہی محفوظ نہ ہوں، تو پھر عوام کو کیسے تحفظ ملے گا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 793081
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش