QR CodeQR Code

سی ٹی ڈی کی بہاولپور میں کارروائی، 4 خطرناک دہشتگرد گرفتار

9 May 2019 21:10

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق فورس نے بہاولپور میں کارروائی کرکے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے، دہشتگردوں سے بارودی مواد اور دستی بم بر آمد کئے گئے ہیں۔ اس کارروائی کو دہشتگردوں کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں کارروائی کرکے 4 دہشتگردوں کو بارودی مواد اور دستی بموں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق فورس نے بہاولپور میں کارروائی کرکے چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے، دہشت گردوں سے بارودی مواد اور دستی بم بر آمد کئے گئے ہیں۔ اس کارروائی کو دہشتگردوں کیخلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، گرفتار دہشت گرد کسی جگہ بھی دہشتگردی کی کارروائی کر سکتے تھے۔ واضح رہے کہ ایک روز قبل داتا دربار کے قریب ایک خودکش حملہ آور نے ایلیٹ فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا تھا، جس میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید اور تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 793139

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793139/سی-ٹی-ڈی-کی-بہاولپور-میں-کارروائی-4-خطرناک-دہشتگرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org