QR CodeQR Code

مودی بغیر ٹیم کے کپتان، شکست یقینی ہے، راہل گاندھی

11 May 2019 12:54

کانگریس امیدوار کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مودی کی شکست یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بھارتی عوام نے چوکیدار کی چوری کو پکڑ لیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی کو بغیر ٹیم کا کپتان قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی نے کانگریس امیدوار کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک منظم پالیسی اور مکمل ٹیم کے ساتھ انتخابی میدان میں اتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی جیسے قدآور لیڈروں کو مودی نے اپنی پوری ٹیم سے کنارے کردیا ہے اور اکیلے الیکشن لڑنے کی بات کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی کی شکست یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بھارتی عوام نے چوکیدار کی چوری کو پکڑ لیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 793550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793550/مودی-بغیر-ٹیم-کے-کپتان-شکست-یقینی-ہے-راہل-گاندھی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org