0
Saturday 11 May 2019 12:54

مودی بغیر ٹیم کے کپتان، شکست یقینی ہے، راہل گاندھی

مودی بغیر ٹیم کے کپتان، شکست یقینی ہے، راہل گاندھی
اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے قومی صدر راہل گاندھی نے نریندر مودی کو بغیر ٹیم کا کپتان قرار دیا ہے۔ راہل گاندھی نے کانگریس امیدوار کی حمایت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ایک منظم پالیسی اور مکمل ٹیم کے ساتھ انتخابی میدان میں اتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لال کرشن اڈوانی، مرلی منوہر جوشی جیسے قدآور لیڈروں کو مودی نے اپنی پوری ٹیم سے کنارے کردیا ہے اور اکیلے الیکشن لڑنے کی بات کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا کہ مودی کی شکست یقینی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس اور بھارتی عوام نے چوکیدار کی چوری کو پکڑ لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 793550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش