QR CodeQR Code

پشاور، میونسپل یونیز کا شہر بھر کی صفائی بند کرنیکا اعلان

11 May 2019 12:24

ڈبلیو ایس ایس پی کے افسروں کے رویئے، ملازمین پر مقدمات اور گرفتاریوں کیخلاف آل میونسپل ورکرز یونین اور مزدور اتحاد یونین نے مشترکہ طور پر احتجاجی تحریک کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور کی میونسپل یونینز نے ڈبلیو ایس ایس پی کے افسروں کے رویئے اور ملازمین کے خلاف مقدمات کے اندراج پر شہر بھر کی صفائی بند کرکے احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت آج ہڑتال اور پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جائے گا، جبکہ پیر کے دن سے دفاتر کی تالہ بندی ہوگی۔ آل میونسپل ورکرز یونین اور مزدور اتحاد یونین نے مشترکہ طور پر احتجاجی تحریک کا فیصلہ کیا ہے۔ میونسپل ورکرز کے چیئرمین ریاض خان اور مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے گذشتہ روز ہنگامی اجلاس میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر یونین عہدیداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈبلیو ایس ایس پی کے افسروں کے رویئے، ملازمین پر مقدمات اور گرفتاریوں کی پرزور مذمت کی گئی۔


خبر کا کوڈ: 793577

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793577/پشاور-میونسپل-یونیز-کا-شہر-بھر-کی-صفائی-بند-کرنیکا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org