QR CodeQR Code

سعودی امریکی جنگی طیاروں کا یمنی آبادیوں پر ایک اور فضائی حملہ، 20 سے زائد روزہ دار مسلمان شہید و زخمی

12 May 2019 20:15

سعودی امریکی فضائی حملے سے قبل یمن کے اسی شہر "قعطیہ" پر میزائل برسائے گئے جن میں عام شہری آبادی میں واقع 2 گھروں سمیت متعدد عمارتیں منہدم ہوئیں۔ اس حملے میں 8 سے زائد روزہ دار مسلمان شہید و زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔


اسلام ٹائمز - سعودی امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے شہر "قعطیہ" کی شہری آبادیوں پر مزید فضائی حملے کئے ہیں جن میں 20 سے زائد یمنی روزہ دار مسلمان شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یمن کے شہر "قعطیہ" میں واقع "ضالع" کی آبادی پر سعودی-امریکی جنگی طیاروں کی اندھا دھند بمباری سے 12 یمنی روزہ دار مسلمان شہید و متعدد زخمی ہو گئے جبکہ اس سے قبل بھی سعودی-امریکی افواج کی طرف سے یمن کے اسی شہر "قعطیہ" پر میزائل برسائے گئے جن میں عام شہری آبادی میں واقع 2 گھروں سمیت متعدد عمارتیں منہدم ہو ئیں۔ اس حملے میں 8 سے زائد روزہ دار مسلمان بھی شہید و زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 793819

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793819/سعودی-امریکی-جنگی-طیاروں-کا-یمنی-آبادیوں-پر-ایک-اور-فضائی-حملہ-20-سے-زائد-روزہ-دار-مسلمان-شہید-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org