0
Sunday 12 May 2019 20:15

سعودی امریکی جنگی طیاروں کا یمنی آبادیوں پر ایک اور فضائی حملہ، 20 سے زائد روزہ دار مسلمان شہید و زخمی

سعودی امریکی جنگی طیاروں کا یمنی آبادیوں پر ایک اور فضائی حملہ، 20 سے زائد روزہ دار مسلمان شہید و زخمی
اسلام ٹائمز - سعودی امریکی جنگی طیاروں نے یمن کے شہر "قعطیہ" کی شہری آبادیوں پر مزید فضائی حملے کئے ہیں جن میں 20 سے زائد یمنی روزہ دار مسلمان شہید و زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یمن کے شہر "قعطیہ" میں واقع "ضالع" کی آبادی پر سعودی-امریکی جنگی طیاروں کی اندھا دھند بمباری سے 12 یمنی روزہ دار مسلمان شہید و متعدد زخمی ہو گئے جبکہ اس سے قبل بھی سعودی-امریکی افواج کی طرف سے یمن کے اسی شہر "قعطیہ" پر میزائل برسائے گئے جن میں عام شہری آبادی میں واقع 2 گھروں سمیت متعدد عمارتیں منہدم ہو ئیں۔ اس حملے میں 8 سے زائد روزہ دار مسلمان بھی شہید و زخمی ہوئے جن میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 793819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش