QR CodeQR Code

سانحہ 12 مئی 2007ء کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

12 May 2019 23:26

اپنے بیان میں مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ آمریت کے پروردہ چنگیزی ٹولے نے کراچی کو لہو میں نہلا دیا تھا، تحریک انصاف سانحہ 12 مئی پر کیوں چپ سادھے بیٹھی ہے، سانحہ 12 مئی کا تاتاری گروہ آج حکومت میں بیٹھا ہے، عدلیہ سانحہ 12 مئی کے کرداروں کے خلاف اپنا آئینی فرض نبھائے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ 12 مئی 2007ء کے متاثرین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ عدلیہ کی آزادی میں پیپلز پارٹی نے جانوں کا نذرانہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ آمریت کے پروردہ چنگیزی ٹولے نے کراچی کو لہو میں نہلا دیا تھا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سانحہ 12 مئی پر کیوں چپ سادھے بیٹھی ہے، سانحہ 12 مئی کا تاتاری گروہ آج حکومت میں بیٹھا ہے، سانحہ 12 مئی کے شہداء کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ آمریت اور نام نہاد حق پرستی کے چنگیزی گروہ نے کراچی میں خون کی ہولی کھیلی تھی، عدلیہ سانحہ 12 مئی کے کرداروں کے خلاف اپنا آئینی فرض نبھائے۔


خبر کا کوڈ: 793841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/793841/سانحہ-12-مئی-2007ء-کے-متاثرین-آج-بھی-انصاف-منتظر-ہیں-بیرسٹر-مرتضی-وہاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org