QR CodeQR Code

جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی ضرورت ہے، اس سے مسائل حل ہونگے، سردار ذوالفقار کھوسہ

15 May 2019 17:13

کھوسہ ہائوس میں قبائلی معززین سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام اگر عمل میں آ جاتا ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر پنجاب سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ کھوسہ ہاؤس میں قبائلی معززین شہر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ وقت کی ضرورت ہے، ہمارے وسیب کی زمینں سونا اگلتی ہیں، ہمارے پہاڑ معدنی ذخائر سے مالا مال ہیں، وسیب کا ہر فرد محنتی ہے، صوبے کے قیام کے بعد یہاں کے وسائل اسی دھرتی پر خرچ ہوں گے، علاقے میں خوشحالی آئے گی، نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے، سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور اقتدار میں صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام اگر عمل میں آ جاتا ہے تو یہ بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

 


خبر کا کوڈ: 794383

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794383/جنوبی-پنجاب-صوبہ-وقت-کی-ضرورت-ہے-اس-سے-مسائل-حل-ہونگے-سردار-ذوالفقار-کھوسہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org