QR CodeQR Code

لاہور سے خاتون سمیت 3 دہشتگرد گرفتار، 3 خودکش جیکٹس برآمد

16 May 2019 08:28

ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے اندرون بھاٹی گیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار افراد میں خاتون کے علاوہ 2 افغان شہری بھی شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی فورس نے رات گئے لاہور میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی نے اندرون بھاٹی گیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 3 خود کش جیکٹس اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ گرفتار افراد میں خاتون کے علاوہ 2 افغان شہری بھی شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 794476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794476/لاہور-سے-خاتون-سمیت-3-دہشتگرد-گرفتار-خودکش-جیکٹس-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org