QR CodeQR Code

ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں، اسد عمر

16 May 2019 20:55

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں جب تک میں تھا ایسی کوئی شرط نہیں تھی، تاہم روپے کی قدر میں کمی کا معاملہ قومی اسمبلی کی خزانہ امور کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہے۔ اسلام آباد میں قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں رہنما تحریک انصاف اسدعمر کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں جب تک میں تھا ایسی کوئی شرط نہیں تھی، تاہم روپے کی قدر میں کمی کا معاملہ قومی اسمبلی کی خزانہ امور کمیٹی میں اٹھایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 794667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794667/ڈالر-کی-قیمت-میں-اضافے-وجہ-آئی-ایم-ایف-کے-ساتھ-معاہدہ-نہیں-اسد-عمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org