QR CodeQR Code

سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد گرفتار

17 May 2019 16:24

پولیس کے مطابق عامر العباد کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں 5 لاکھ روپے کے چیک باؤنس کا مقدمہ درج ہے جس کا مقدمہ سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے وکیل طارق نیازی نے درج کرایا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ سٹی کورٹ انویسٹی گیشن پولیس نے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ انویسٹی گیشن پولیس نے رات گئے آپریشن کے دوران سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق عامر العباد کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں 5 لاکھ روپے کے چیک باؤنس کا مقدمہ درج ہے جس کا مقدمہ سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے وکیل طارق نیازی نے درج کرایا تھا۔ ادھر سٹی کورٹ تھانے کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ عامر العباد سے ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔


خبر کا کوڈ: 794760

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794760/سابق-گورنر-سندھ-عشرت-العباد-کے-بھائی-عامر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org