0
Friday 17 May 2019 16:24

سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد گرفتار

سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ سٹی کورٹ انویسٹی گیشن پولیس نے سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ انویسٹی گیشن پولیس نے رات گئے آپریشن کے دوران سابق گورنر سندھ عشرت العباد کے بھائی عامر العباد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق عامر العباد کے خلاف سٹی کورٹ تھانے میں 5 لاکھ روپے کے چیک باؤنس کا مقدمہ درج ہے جس کا مقدمہ سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد کے وکیل طارق نیازی نے درج کرایا تھا۔ ادھر سٹی کورٹ تھانے کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جب کہ عامر العباد سے ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت کسی سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 794760
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش