QR CodeQR Code

قمر الزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کے ٹریفک حادثے میں انتقال پر بہت افسوس ہے، فاروق ستار

18 May 2019 02:48

اپنے تعزیتی پیغام میں سابق ایم کیو ایم رہنما نے کہا ککہ باپ کیلئے جوان بیٹے کو کندھا دینا آسان نہیں، اللہ اسامہ کی مغفرت فرما کر درجات بلند فرمائے، قمر الزمان کائرہ سمیت تمام اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔


اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے کے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ قمر الزمان کائرہ کے جواں سال بیٹے اسامہ کے ٹریفک حادثے میں انتقال ہونے پر بہت افسوس ہے، باپ کیلئے جوان بیٹے کو کندھا دینا آسان نہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ اسامہ کی مغفرت فرما کر درجات بلند فرمائے، قمر الزمان کائرہ سمیت تمام اہل خانہ کو اس صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے، دکھ کی اس گھڑی میں قمر الزمان کائرہ سمیت تمام لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 794856

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/794856/قمر-الزمان-کائرہ-کے-جواں-سال-بیٹے-ٹریفک-حادثے-میں-انتقال-پر-بہت-افسوس-ہے-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org