QR CodeQR Code

سپیکر جی بی اسمبلی کا سکردو میں پانی و بجلی بحران کا نوٹس

18 May 2019 17:50

فدا ناشاد نے عوام کے ہمراہ سدپارہ ڈیم کا دورہ کیا اور پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا، انہوں نے وزیر اعلیٰ کو فون پر شتونگ نالے کا تجدیدی پی سی ون منظور کروانے کیلئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے سکردو شہر میں بجلی اور پانی کے بحران کا نوٹس لیتے ہوئے شہریوں کے ہمراہ سدپارہ ڈیم کا دورہ کیا اور ڈیم میں پانی کی سطح کم ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر نے اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان سے بذریعہ فون رابطہ کر کے انہیں حالات سے آگاہ کیا، جو کہ ان دنوں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے وفاقی حکومت سے بات چیت کرنے کے لیے اسلام آباد گئے ہوئے ہیں۔ سپیکر نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ سدپارہ جھیل میں پانی کی سطح مقپون دور کی تعمیرکردہ بند کی سطح سے بھی خطرناک حد تک نیچے گر چکی ہے، جسکی وجہ سے سکردو شہر اور اردگرد کے علاقوں میں پینے کے پانی کا قحط پڑ چکا ہے جبکہ بجلی کے بحران نے شہریوں کو پہلے ہی پریشان کر رکھا ہے، ان مسائل کا واحد حل شتونگ نالے کو سدپارہ ڈیم کی جانب موڑنے کا تجدیدی پی سی ون کو منظوری کرانا ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر پر زور دیا ہے کہ وہ وزارت منصوبہ بندی کے حکام سے ترجیحی بنیادوں پر رابطہ کر کے یہ منصوبہ منظور کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


خبر کا کوڈ: 795013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795013/سپیکر-جی-بی-اسمبلی-کا-سکردو-میں-پانی-بجلی-بحران-نوٹس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org