QR CodeQR Code

معصوم انسانوں کا خون بہانے والے نا قابل معافی ہیں، عبدالستار حامد

18 May 2019 18:30

مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو ایسے سانحے نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر کا مستعفی ہونا حکومت کی خراب معاشی پالیسیوں کا اعتراف ہے، حکومت کی پوری ٹیم کی صلاحیت سوالیہ نشان تھی۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالستار حامد نے کہا ہے کہ نا اہل حکمرانوں کی معاشی اخلاقی آئینی قانون ہر قسم کی رٹ ختم ہو چکی، ڈالر کنٹرول سے باہر اور مہنگائی آسمانوں  سے باتیں کر رہی ہے، مقدس ماہ رمضان میں  اور عید کے موقع پر عوام کی قوت خرید جواب دے گئی ہے، سلیکٹڈ حکمرانوں عید کے بعد جانا ٹھہر گیا ہے۔ لاہور میں اپنے دفتر میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈالر کی اونچی اڑان، روپے کی قدر میں کمی اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ سے عام آدمی کو دو وقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں۔ اس نااہل حکومت کی رخصتی ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کا خون بہانے والے نا قابل معافی ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل کیا جاتا تو ایسے سانحے نہ ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  وزیر خزانہ اسد عمر کا مستعفی ہونا حکومت کی خراب معاشی پالیسیوں کا اعتراف ہے، حکومت کی پوری ٹیم کی صلاحیت سوالیہ نشان تھی۔


خبر کا کوڈ: 795023

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795023/معصوم-انسانوں-کا-خون-بہانے-والے-نا-قابل-معافی-ہیں-عبدالستار-حامد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org