QR CodeQR Code

ایران کو روکنے کیلئے مسلم امہ نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال رکھے ہیں، محمد زبیر

19 May 2019 21:40

کراچی کے مقامی ہوٹل میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنما نون لیگ نے کہا کہ اگر ہم مسئلہ فلسطین کو اٹھائیں گے تو ہم کشمیر کے مسئلے کو بھی عالمی سطح پر بہتر اٹھا سکتے ہیں، ہمارے لئے فلسطین قبلہ اول کیوجہ سے اہم ہے اور پاکستانی دفتر خارجہ کو چاہیئے کہ فلسطین کے موضوع کو عالمی سطح پر اُٹھائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ فلسطین کا معاملہ ہمارے دل کے قریب ہے، اسرائیل کیساتھ عرب ممالک کے تعلقات ہیں۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کو روکنے کیلئے مسلم امہ نے اسرائیل کیساتھ تعلقات بحال رکھے ہوئے ہیں۔ محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم مسئلہ فلسطین کو اٹھائیں گے تو ہم کشمیر کے مسئلے کو بھی عالمی سطح پر بہتر اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے فلسطین قبلہ اول کی وجہ سے اہم ہے اور پاکستانی دفتر خارجہ کو چاہیئے کہ فلسطین کے موضوع کو عالمی سطح پر اُٹھائے۔


خبر کا کوڈ: 795150

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795150/ایران-کو-روکنے-کیلئے-مسلم-امہ-نے-اسرائیل-کیساتھ-تعلقات-بحال-رکھے-ہیں-محمد-زبیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org