QR CodeQR Code

مسلم کانفرنس اصولی طور پر دفن ہو چکی ہے، طارق اقبال

20 May 2019 09:20

مظفرآباد سٹی مسلم لیگ نواز کے اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں وزیراعظم راجہ فاروق خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ وزیراعظم کیخلاف آڈیو لیکس کی آڑ میں سازش کی مذمت کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز مظفرآباد سٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں وزیراعظم راجہ فاروق خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ وزیراعظم کیخلاف آڈیو لیکس کی آڑ میں سازش کی مذمت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ نواز سٹی کا اجلاس زیر صدارت طارق بٹ منعقد ہوا جس میں انجم بٹ، راجہ بلند اقبال، یاسر اسحاق، نعمان اعوان، ارسلان میر، لقمان شیخ، آصف شیخ، راجہ عامر اسلم خان، یاسر میر، شبیر اعوان، سلامت میر، افتخار حسین، سلیم بٹ و دیگر نے شرکت کی۔ طارق اقبال بٹ نے کہا کہ سردار عتیق خان وزیراعظم راجہ فاروق خان پر الزام لگانے سے قبل اپنے سابق دور کو یاد رکھیں، انہیں ان کی کابینہ نے مسترد کر کے فاروق خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا، مسلم کانفرنس اصولی طور پر دفن ہو چکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 795197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795197/مسلم-کانفرنس-اصولی-طور-پر-دفن-ہو-چکی-ہے-طارق-اقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org