0
Monday 20 May 2019 09:20

مسلم کانفرنس اصولی طور پر دفن ہو چکی ہے، طارق اقبال

مسلم کانفرنس اصولی طور پر دفن ہو چکی ہے، طارق اقبال
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نواز مظفرآباد سٹی کا اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں وزیراعظم راجہ فاروق خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے کہا کہ وزیراعظم کیخلاف آڈیو لیکس کی آڑ میں سازش کی مذمت کرتے ہیں۔ مسلم لیگ نواز سٹی کا اجلاس زیر صدارت طارق بٹ منعقد ہوا جس میں انجم بٹ، راجہ بلند اقبال، یاسر اسحاق، نعمان اعوان، ارسلان میر، لقمان شیخ، آصف شیخ، راجہ عامر اسلم خان، یاسر میر، شبیر اعوان، سلامت میر، افتخار حسین، سلیم بٹ و دیگر نے شرکت کی۔ طارق اقبال بٹ نے کہا کہ سردار عتیق خان وزیراعظم راجہ فاروق خان پر الزام لگانے سے قبل اپنے سابق دور کو یاد رکھیں، انہیں ان کی کابینہ نے مسترد کر کے فاروق خان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا تھا، مسلم کانفرنس اصولی طور پر دفن ہو چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 795197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش