QR CodeQR Code

نوشہرہ، دو کمسن بھائی نہر میں ڈوبنے سے جاں بحق

20 May 2019 12:53

عینی شاہدین کے مطابق دونوں بھائی آپس میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران قریبی بہر میں گر گئے، اطلاع ملتے ہی نہر سے بچوں کو نکال لیا گیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔


اسلام ٹائمز۔ نوشہرہ کے علاقے رسالپور کوچہ ڈھیری میں دو کمسن بھائی کھیلتے کھیلتے گھر کے قریب نہر میں گرنے سے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق نہر کے پانی میں دو کمسن بھائی 4 سالہ عزیز اور 3 سالہ عمیر ولد مجاہد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں بھائی آپس میں کھیل رہے تھے کہ اس دوران قریبی بہر میں گر گئے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اطلاع ملتے ہی نہر سے بچوں کو نکال لیا گیا جنہیں ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئے۔


خبر کا کوڈ: 795251

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795251/نوشہرہ-دو-کمسن-بھائی-نہر-میں-ڈوبنے-سے-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org