QR CodeQR Code

پاک فوج کی سلیم شہزاد قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی حمایت

18 Jun 2011 12:01

اسلام ٹائمز:آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق سلیم شہزاد کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن ضرور بننا چاہیے، صحافی کے قتل پر آئی ایس آئی سے متعلق میڈیا پر جاری خبریں بے بنیاد ہیں


راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔افواج پاکستان نے صحافی سلیم شہزاد قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی حمایت کر دی۔ راولپنڈی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے صحافی کے قتل پر آئی ایس آئی سے متعلق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اس قسم کے الزامات ماضی میں بھی لگتے رہے ہیں جو غلط ثابت ہوئے۔ کیس کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق سلیم شہزاد کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن ضرور بننا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 79541

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79541/پاک-فوج-کی-سلیم-شہزاد-قتل-تحقیقات-کیلئے-کمیشن-حمایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org