0
Saturday 18 Jun 2011 12:01

پاک فوج کی سلیم شہزاد قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی حمایت

پاک فوج کی سلیم شہزاد قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن کی حمایت
راولپنڈی:اسلام ٹائمز۔افواج پاکستان نے صحافی سلیم شہزاد قتل کیس کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کی حمایت کر دی۔ راولپنڈی میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے صحافی کے قتل پر آئی ایس آئی سے متعلق پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اس قسم کے الزامات ماضی میں بھی لگتے رہے ہیں جو غلط ثابت ہوئے۔ کیس کی مکمل تحقیقات کرکے حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق سلیم شہزاد کے قتل کی تحقیقات کیلئے کمیشن ضرور بننا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 79541
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش