QR CodeQR Code

اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی بھی ڈالرز بائیکاٹ مہم کا حصہ بن گئے

21 May 2019 16:22

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری اپنے پیغام میں اسپیکر اسمبلی نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کا مقصد ڈالرائزیشن سے پاکستانی کرنسی اور ملکی معیشت کو تباہ کن اثرات سے بچانا ہے، پاکستانی ڈالر خریدنے اور اسے جمع کرنے سے اجتناب کریں۔


اسلام ٹائمز۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی ڈالرز بائیکاٹ مہم کا حصہ بن کر سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی ہے۔ ڈالر کی اڑان کے بعد سوشل میڈیا پر ڈالرز سے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اس مہم میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈالر بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی ہے۔ اپنے پیغام میں اسپیکر اسمبلی نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کا مقصد ڈالرائزیشن سے پاکستانی کرنسی اور ملکی معیشت کو تباہ کن اثرات سے بچانا ہے، پاکستانی ڈالر خریدنے اور اسے جمع کرنے سے اجتناب کریں، ڈالر کی قیمت میں اضافے پر سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم تیزی سے جاری ہے جس میں کافی دلچسپی لی جارہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 795524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795524/اسپیکر-کے-پی-اسمبلی-مشتاق-غنی-بھی-ڈالرز-بائیکاٹ-مہم-کا-حصہ-بن-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org