0
Tuesday 21 May 2019 16:22

اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی بھی ڈالرز بائیکاٹ مہم کا حصہ بن گئے

اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی بھی ڈالرز بائیکاٹ مہم کا حصہ بن گئے
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی نے بھی ڈالرز بائیکاٹ مہم کا حصہ بن کر سوشل میڈیا پر مہم شروع کر دی ہے۔ ڈالر کی اڑان کے بعد سوشل میڈیا پر ڈالرز سے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ اس مہم میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی بھی شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ڈالر بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی ہے۔ اپنے پیغام میں اسپیکر اسمبلی نے کہا ہے کہ بائیکاٹ کا مقصد ڈالرائزیشن سے پاکستانی کرنسی اور ملکی معیشت کو تباہ کن اثرات سے بچانا ہے، پاکستانی ڈالر خریدنے اور اسے جمع کرنے سے اجتناب کریں، ڈالر کی قیمت میں اضافے پر سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مہم تیزی سے جاری ہے جس میں کافی دلچسپی لی جارہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 795524
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش