QR CodeQR Code

ہم نون لیگ یا پی پی کی حکمت عملی کا حصہ نہیں، تنہا سڑکوں پرنکلیں گے، سراج الحق

22 May 2019 10:28

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا، پاکستان کو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، حکومت کی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نےعوام کے لیے سحری و افطار ی کو مشکل بنا دیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سابق تمام حکومتوں کے ریکارڈ توڑ دیے ہیں، پہلے9 ماہ میں بہت مایوسی ہے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ڈالر آسمان سے باتیں کر رہا ہے، یقین نہیں تھا کہ یہ حکومت اتنی جلدی ناکام ہو گی، اتنی بڑی تعداد میں لوگ بے روزگار ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خود کہتے ہیں کہ یوٹرن لینے والا بڑا لیڈرہوتا ہے، ایک یوٹرن لیں، بجلی گیس کی قیمتوں میں اضافہ واپس لیں۔ انھوں نے واضح‌ کیا کہ ہم نون لیگ یاپی پی کی حکمت عملی کا حصہ نہیں، تنہا سڑکوں پر نکلیں گے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ آنے والی عید عوام کے لیے مشکل عید ہوگی، ان کے پاس عوام کو دینے کے لیے کچھ نہیں، کوئی وعدہ پورا نہیں ہوا۔ سراج الحق نے کہا کہ پاکستان کو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے، حکومت کی داخلہ اور خارجہ پالیسیاں پرانی حکومتوں کا تسلسل ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 795633

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795633/ہم-نون-لیگ-یا-پی-کی-حکمت-عملی-کا-حصہ-نہیں-تنہا-سڑکوں-پرنکلیں-گے-سراج-الحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org