QR CodeQR Code

یو این ڈی پی کے وفد کا ہنزہ میں ششپر گلیشئر کا دورہ

22 May 2019 11:17

جی بی ڈی ایم اے کی جانب سے وفد کو بتایا گیا کہ گلیشئر سے بننے والی مصنوعی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو چکا ہے، جھیل پھٹنے کی صورت میں مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔


اسلام ٹائمز۔ یو این ڈی پی کے وفد نے ایڈیشنل سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی بابر حیات تارڑ کے ہمراہ ششپر گلیشئر کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلیشئر کے سرکنے سے بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو چکا ہے جس کی مقدار 200 کیوسک روزانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق پانی کا اخراج جاری رہے گا اور جھیل پھٹنے کی صورت میں آبادی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، اس لیے عوام کو ہرگز خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گلیشئر کے سرکنے کی رفتار بھی کم ہو چکی ہے ساتھ ہی مقامی آبادی کو نقصان سے بچانے کیلئے حفاظتی بند اور دیواریں مکمل ہو گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 795667

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795667/یو-این-ڈی-پی-کے-وفد-کا-ہنزہ-میں-ششپر-گلیشئر-دورہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org