0
Wednesday 22 May 2019 11:17

یو این ڈی پی کے وفد کا ہنزہ میں ششپر گلیشئر کا دورہ

یو این ڈی پی کے وفد کا ہنزہ میں ششپر گلیشئر کا دورہ
اسلام ٹائمز۔ یو این ڈی پی کے وفد نے ایڈیشنل سیکرٹری برائے ماحولیاتی تبدیلی بابر حیات تارڑ کے ہمراہ ششپر گلیشئر کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ گلگت بلتستان ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گلیشئر کے سرکنے سے بننے والی جھیل سے پانی کا اخراج شروع ہو چکا ہے جس کی مقدار 200 کیوسک روزانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہرین کے مطابق پانی کا اخراج جاری رہے گا اور جھیل پھٹنے کی صورت میں آبادی کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، اس لیے عوام کو ہرگز خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ گلیشئر کے سرکنے کی رفتار بھی کم ہو چکی ہے ساتھ ہی مقامی آبادی کو نقصان سے بچانے کیلئے حفاظتی بند اور دیواریں مکمل ہو گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 795667
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش