QR CodeQR Code

جس کا اکاؤنٹ منجمند کیا جائے اس کو24 گھنٹے پہلے آگاہ کیا جائے، شبر زیدی

22 May 2019 13:42

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبر زیدی نے بتایا کہ شکایت آرہی تھیں کہ لوگوں کو نوٹس موصول نہیں ہورہے اور اکاؤنٹس منجمند کیے جارہے ہیں، اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے وضاحت کی ہے کہ اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شبر زیدی نے بتایا کہ شکایت آرہی تھیں کہ لوگوں کو نوٹس موصول نہیں ہورہے اور اکاؤنٹس منجمند کیے جارہے ہیں، یہ ہدایت کی ہے کہ جس کا اکاؤنٹ منجمند کیا جائے اس کو24 گھنٹے پہلے آگاہ کیا جائے جب کہ اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں، ٹیکس فائلر50 ہزارکمپنیاں ہیں، ایس ای سی پی چیئرمین کو خط لکھا ہے، باقی 50 ہزار کمپنیوں کو وہ نکالیں یا میں نکالوں گا، نان فائلر کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔
 


خبر کا کوڈ: 795690

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795690/جس-کا-اکاؤنٹ-منجمند-کیا-جائے-اس-کو24-گھنٹے-پہلے-آگاہ-شبر-زیدی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org