QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں کھلونا پستول پر پابندی عائد

22 May 2019 13:51

دوسری جانب مردان میں بھی پولیس نے کھلونا نما پستول کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر بچوں کیلئے کھلونا نما پستول اور پلاسٹک کے دیگر ہتھیاروں پر پابندی عائد ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں کھلونا پستول اور بندوقوں پر پابندی عائد کر دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چترال میں 2 ماہ تک کھلونا نما پستول کے بنانے اور فروخت کرنے پر 60 دنوں تک دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سیکشن 188 کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جس کیلئے باقاعدہ طور پر پولیس کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

مردان میں بھی پولیس نے کھلونا نما پستول کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر بچوں کیلئے کھلونا نما پستول اور پلاسٹک کے دیگر ہتھیاروں پر پابندی عائد ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 795692

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795692/خیبر-پختونخوا-میں-کھلونا-پستول-پر-پابندی-عائد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org