QR CodeQR Code

ملاکنڈ کے پہاڑی علاقوں میں پابندی کے باوجود درختوں کی کٹائی

22 May 2019 15:33

صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ کا موقف ہے کہ گزارا جنگلات میں مقامی آبادی کو درخت کاٹنے کی اجازت ہے لیکن حکومتی ملکیت کے محفوظ اور ریزرو جنگلات میں درخت کاٹنا جرم ہے، دیکھنا ہوگا کہ یہ درخت کن جنگلات میں کاٹے جارہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا میں بلین ٹری سونامی کے تحت حکومت درخت لگانے میں مصروف ہے تو حکومتی پابندی کے باوجود ملاکنڈ کے مختلف پہاڑی علاقوں میں درختوں کی کٹائی کا سلسلہ  جاری ہے۔ سوات اور کمراٹ جانے والے سیاحوں نے درختوں کی کٹائی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردیں۔ قیمتی درخت کو تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ صوبائی وزیر جنگلات اشتیاق ارمڑ کا موقف ہے کہ گزارا جنگلات میں مقامی آبادی کو درخت کاٹنے کی اجازت ہے لیکن حکومتی ملکیت کے محفوظ اور ریزرو جنگلات میں درخت کاٹنا جرم ہے، دیکھنا ہوگا کہ یہ درخت کن جنگلات میں کاٹے جارہے ہیں، اگر ان جنگلات میں درخت کاٹے گئے ہیں، جہاں پابندی ہے تو حکومت کارروائی کرے گی۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور ماحول کو سرسبز بنانے کے لیے بلین ٹری منصوبہ جاری ہے۔


خبر کا کوڈ: 795731

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795731/ملاکنڈ-کے-پہاڑی-علاقوں-میں-پابندی-باوجود-درختوں-کی-کٹائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org