QR CodeQR Code

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کل دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے

22 May 2019 15:36

ایران امریکہ کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال کے تناظر میں اس دورے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے بدلتی صورتحال پر تفصیل سے بات کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جمہوری اسلامی ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف کل 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔ وہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایران امریکہ کشیدگی اور خطے کی سیکیورٹی صورت حال  کے تناظر میں ایرانی وزیر خارجہ کے دورے کو بہت اہمیت دی جارہی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے بدلتی صورتحال پر تفصیل سے بات کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایرانی ہم منصب کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 795733

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795733/ایرانی-وزیر-خارجہ-جواد-ظریف-کل-دو-روزہ-دورے-پر-پاکستان-پہنچیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org