QR CodeQR Code

سندھ حکومت کا عید سے قبل تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

22 May 2019 16:42

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی ملازمین کو بھی تنخواہیں قبل از عید ادا کردی جائیں گی، اس کے علاوہ حکومت سندھ نے تمام پنشنرز کو بھی عیدالفطر سے قبل پنشن کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام ملازمین کو 31 مئی تک تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی ملازمین کو بھی تنخواہیں قبل از عید ادا کردی جائیں گی، اس کے علاوہ حکومت سندھ نے تمام پنشنرز کو بھی عیدالفطر سے قبل پنشن کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 795758

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/795758/سندھ-حکومت-کا-عید-سے-قبل-تمام-ملازمین-کو-تنخواہوں-کی-ادائیگی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org