0
Wednesday 22 May 2019 16:42

سندھ حکومت کا عید سے قبل تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

سندھ حکومت کا عید سے قبل تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے عید سے قبل سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ خزانہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام ملازمین کو 31 مئی تک تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تمام خودمختار کارپوریشنز اور بلدیاتی ملازمین کو بھی تنخواہیں قبل از عید ادا کردی جائیں گی، اس کے علاوہ حکومت سندھ نے تمام پنشنرز کو بھی عیدالفطر سے قبل پنشن کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 795758
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش