QR CodeQR Code

پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، مریم نواز

26 May 2019 22:30

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے، خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔ محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں، کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوزیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے؟۔


اسلام ٹائمز۔ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اور پاک فوج کے جوانوں میں ہونے والی جھڑپ کے حوالے سے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کا موقف سامنے آگیا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ہر پاکستانی کی جان قیمتی اور اس کا خون مقدس ہے، خون بہے تو حقائق قوم کے سامنے آنے چاہئیں۔ محبت، امن اور مفاہمت ہتھیاروں سے کہیں زیادہ طاقتور ہیں، کیا ہم احتجاج کچلنے اور آوزیں دبانے کی بہت بھاری قیمت ادا نہیں کر چکے؟۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اندرونی طور پر کشیدگی کا متحمل نہیں ہوسکتا، اللہ پاکستان پر رحم کرے۔ دونوں طرف اگر پاکستان کے بیٹے ہیں تو سیاسی و صحافتی حلقوں سمیت ریاست کے تمام اداروں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا ورنہ ایک بار پھر پاکستان کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ اللہ تعالی جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور تمام زخمیوں کو صحت کاملہ سے نوازے۔


خبر کا کوڈ: 796426

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796426/پاکستان-اندرونی-طور-پر-کشیدگی-کا-متحمل-نہیں-ہوسکتا-مریم-نواز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org