QR CodeQR Code

کابل،خودکش دھماکے اور نیٹو قافلوں پر حملوں میں 11 افراد ہلاک

18 Jun 2011 22:25

اسلام ٹائمز:طالبان نے مشرقی اور مغربی افغانستان میں نیٹو کو سامان اور ایندھن پہنچانے والے تین قافلوں پر حملہ کرکے نو افغان محافظ ہلاک کر دیئے۔ حملے میں ایندھن کے ٹینکرز اور سامان کے متعدد ٹرک بھی جل گئے


کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے اور ملک کے دیگر حصوں میں نیٹو قافلوں پر حملوں میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پندرہ آئل ٹینکرز جلا دیئے گئے۔ کابل میں پولیس حکام کے مطابق خودکش بمبار نے خود کو صدارتی محل کے قریب پولیس اسٹیشن میں دھماکے سے اڑا دیا۔ جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب طالبان نے مشرقی اور مغربی افغانستان میں نیٹو کو سامان اور ایندھن پہنچانے والے تین قافلوں پر حملہ کرکے نو افغان محافظ ہلاک کر دیئے۔ حملے میں ایندھن کے ٹینکرز اور سامان کے متعدد ٹرک بھی جل گئے۔


خبر کا کوڈ: 79646

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/79646/کابل-خودکش-دھماکے-اور-نیٹو-قافلوں-پر-حملوں-میں-11-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org