0
Saturday 18 Jun 2011 22:25

کابل،خودکش دھماکے اور نیٹو قافلوں پر حملوں میں 11 افراد ہلاک

کابل،خودکش دھماکے اور نیٹو قافلوں پر حملوں میں 11 افراد ہلاک
کابل:اسلام ٹائمز۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے اور ملک کے دیگر حصوں میں نیٹو قافلوں پر حملوں میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ پندرہ آئل ٹینکرز جلا دیئے گئے۔ کابل میں پولیس حکام کے مطابق خودکش بمبار نے خود کو صدارتی محل کے قریب پولیس اسٹیشن میں دھماکے سے اڑا دیا۔ جس میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے۔ دوسری جانب طالبان نے مشرقی اور مغربی افغانستان میں نیٹو کو سامان اور ایندھن پہنچانے والے تین قافلوں پر حملہ کرکے نو افغان محافظ ہلاک کر دیئے۔ حملے میں ایندھن کے ٹینکرز اور سامان کے متعدد ٹرک بھی جل گئے۔
خبر کا کوڈ : 79646
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش