QR CodeQR Code

محمد یاسین ملک کے جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جولائی تک توسیع

27 May 2019 13:24

یاسین ملک کی گرفتاری 22 فروری کو عمل میں لائی گئی تھی جبکہ 7 مارچ کو انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کورٹ بلوال جیل منتقل کر لیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی جوڈیشل ریمانڈ میں 7 جولائی تک توسیع کی گئی ہے۔ یاسین ملک کو 24 مئی کو بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں ان کی 7 جولائی تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی گئی۔ یاد رہے یاسین ملک کی گرفتاری 22 فروری کو عمل میں لائی گئی تھی جبکہ 7 مارچ کو انہیں پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموں کورٹ بلوال جیل منتقل کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں 8 اپریل کو انہیں تہاڑ جیل سے NIA کی تحویل میں دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 796490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796490/محمد-یاسین-ملک-کے-جوڈیشل-ریمانڈ-میں-7-جولائی-تک-توسیع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org