QR CodeQR Code

شاہ محمود قریشی او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے

28 May 2019 17:39

او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 29 مئی کو ہوگا۔ اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے مسودہ مکہ اعلامیہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کیلئے جدہ پہنچ گئے ہیں۔ او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس 29 مئی کو ہوگا۔ اس اجلاس میں باہمی مشاورت سے اسلامی سربراہی کانفرنس کے مسودہ مکہ اعلامیہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائرپورٹ کے رائل ٹرمینل پر سعودی وزارت خارجہ کے چیف آف پروٹوکول جمال ناصر، پاکستان کے سعودی عرب میں سفیر راجہ علی اعجاز اور جدہ قونصلیٹ میں تعینات پاکستان کے قونصل جنرل شہریار اکبر خان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا استقبال کیا، اس موقع پر سعودی رائل پروٹوکول کے حکام بھی موجود تھے۔


 


خبر کا کوڈ: 796755

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796755/شاہ-محمود-قریشی-او-ا-ئی-سی-کی-وزرائے-خارجہ-کونسل-کے-اجلاس-میں-شرکت-کیلئے-جدہ-پہنچ-گئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org