QR CodeQR Code

کرپشن کا خاتمہ تقریروں سے نہیں آئین کی حکمرانی سے ہوگا، ثروت اعجاز قادری

29 May 2019 23:57

اپنے بیان میں پاکستان سنی تحریک کے سربراہ نے کہا کہ کراچی جیسے میگا سٹی کو کھنڈر سٹی بنا دیا گیا ہے، گرین بس پروجیکٹ کی تکمیل میں سست روی عوام کیلئے اذیت بنی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کرپشن کا خاتمہ تقریروں سے نہیں بلکہ آئین کی حکمرانی سے ہوگا، آئین پاکستان تقاضہ کرتا ہے کہ احتساب یکساں ہو اور شفاف ہو، حکمرانوں کو پاکستان کی نظریاتی حدود سے کوئی سروکار نظر نہیں آتا۔ اپنے ایک بیان میں ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی جیسے میگا سٹی کو کھنڈر سٹی بنا دیا گیا ہے، گرین بس پروجیکٹ کی تکمیل میں سست روی عوام کیلئے اذیت بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوام پر بجٹ میں مزید بوجھ ڈالا گیا تو لائحہ عمل طے کریں گے، چھوٹے صنعتکاروں کو سرمایہ دارانہ نظام نے کچل کر رکھ دیا، اب متوسط طبقہ بھی غربت کی لکیر کے نیچے آپہنچا ہے۔


خبر کا کوڈ: 796979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/796979/کرپشن-کا-خاتمہ-تقریروں-سے-نہیں-آئین-کی-حکمرانی-ہوگا-ثروت-اعجاز-قادری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org