QR CodeQR Code

بنوں، 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

30 May 2019 20:50

ذرائع کے مطابق کیس بنوں کی بائزن خیل یونین کونسل میں سامنے آیا ہے، جس کے ساتھ بنوں سے اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیو کا ایک کیس سامنے آیا ہے جہاں 18 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کیس بنوں کی بائزن خیل یونین کونسل میں سامنے آیا ہے، جس کے ساتھ بنوں سے اب تک سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ بچے میں وائرس کی موجودگی کی تصدیق قومی ادارہ صحت اسلام آباد نے کی ہے۔ واضح رہے کہ اس کے ساتھ ہی رواں برس خیبرپختونخوا سے رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ قبل ازیں محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے قبائلی ضلعع شمالی وزیرستان اور ڈیرہ اسمعیل خان میں پولیو کے دو الگ الگ کیسز کی تصدیق کی گئی تھی۔ اسی طرح 16 مئی کو شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے زیرکی کلے میں بھی ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار ہوا تھا۔


خبر کا کوڈ: 797118

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797118/بنوں-18-ماہ-کے-بچے-میں-پولیو-وائرس-کی-تصدیق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org