QR CodeQR Code

کل جو کچھ ہوا وہ پہلے سے طے شدہ ریاستی تشدد تھا، بختاور بھٹو

30 May 2019 23:51

ٹوئٹر پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ کل ورکرز پر حملے کے بعد دکھاوے کی سہی مذمت کی توقع تھی، ہیومن رائٹس کی وزیر کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کل جو کچھ ہوا، وہ پہلے سے طے شدہ ریاستی تشدد تھا، سلیکٹڈ حکومت پر تمام شہریوں کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل ورکرز پر حملے کے بعد دکھاوے کی سہی مذمت کی توقع تھی، ہیومن رائٹس کی وزیر کو فوری استعفیٰ دینا چاہیے، سلیکٹڈحکومت پر تمام شہریوں کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے، کل اسلام آباد میں جو کچھ ہوا، وہ پہلے سے طے شدہ ریاستی تشدد تھا۔


خبر کا کوڈ: 797138

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797138/کل-جو-کچھ-ہوا-وہ-پہلے-سے-طے-شدہ-ریاستی-تشدد-تھا-بختاور-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org