QR CodeQR Code

بچوں پر جنسی تشدد، پی ٹی آئی رہنما نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التواء جمع كرا دی

1 Jun 2019 11:57

تحریک التواء میں ركن اسمبلی ڈاكٹر سمیرا شمس نے مؤقف اختیار كیا ہے كہ پولیس متعدد درخواستوں كے باوجود فرشتہ مہمند كے اغواء كا مقدمہ درج نہیں كر رہی تھی، جنسی تشدد میں ملوث افراد كو كیفر كردار تک پہنچا كر بچوں كے مستقبل كو محفوظ كیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاكستان تحریک انصاف كی خاتون ركن اسمبلی ڈاكٹر سمیرا شمس نے بچوں پر جنسی تشدد كے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التواء جمع كرا دی۔ تحریک التواء میں ركن اسمبلی ڈاكٹر سمیرا شمس نے مؤقف اختیار كیا ہے كہ بچوں پر جنسی تشدد كے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو باعث تشویش ہے، افسوسناک واقعات كے سدباب میں ناكامی كا سامنا كرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس متعدد درخواستوں كے باوجود فرشتہ مہمند كے اغواء كا مقدمہ درج نہیں كر رہی تھی، جنسی تشدد میں ملوث افراد كو كیفر كردار تک پہنچا كر بچوں كے مستقبل كو محفوظ كیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 797378

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797378/بچوں-پر-جنسی-تشدد-پی-ٹی-آئی-رہنما-نے-خیبر-پختونخوا-اسمبلی-میں-تحریک-التواء-جمع-كرا-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org