0
Saturday 1 Jun 2019 11:57

بچوں پر جنسی تشدد، پی ٹی آئی رہنما نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التواء جمع كرا دی

بچوں پر جنسی تشدد، پی ٹی آئی رہنما نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التواء جمع كرا دی
اسلام ٹائمز۔ پاكستان تحریک انصاف كی خاتون ركن اسمبلی ڈاكٹر سمیرا شمس نے بچوں پر جنسی تشدد كے خلاف خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک التواء جمع كرا دی۔ تحریک التواء میں ركن اسمبلی ڈاكٹر سمیرا شمس نے مؤقف اختیار كیا ہے كہ بچوں پر جنسی تشدد كے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے جو باعث تشویش ہے، افسوسناک واقعات كے سدباب میں ناكامی كا سامنا كرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس متعدد درخواستوں كے باوجود فرشتہ مہمند كے اغواء كا مقدمہ درج نہیں كر رہی تھی، جنسی تشدد میں ملوث افراد كو كیفر كردار تک پہنچا كر بچوں كے مستقبل كو محفوظ كیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 797378
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش