QR CodeQR Code

تمام بینک کھاتے داروں کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیل طلب

2 Jun 2019 18:10

ایف بی آر نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ نمبر سے ملنے والی معلومات سے ٹیکس دائرے میں اضافہ ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بینکوں سے تمام کھاتے داروں کے ود ہولڈنگ ٹیکس کی تفصیل طلب کرلی ہے۔ ایف بی آر کے مطابق تمام تفصیلات شناختی کارڈ نمبر کے حساب سے فراہم کی جائیں۔ تمام بینکوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 30 جون 2019ء تک ود ہولڈنگ کی معلومات جمع کرائیں۔ ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ نمبر سے ملنے والی معلومات سے ٹیکس دائرے میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کی 20 مارچ کو اس حوالے سے ملاقات بھی ہوئی تھی، دونوں رہنماﺅں کی ملاقات کا مقصد ٹیکس دائرے میں اضافے کیلئے اقدامات کرنا تھا۔


خبر کا کوڈ: 797582

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/797582/تمام-بینک-کھاتے-داروں-کے-ود-ہولڈنگ-ٹیکس-کی-تفصیل-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org